نارووال(صباح نیوز)کسان بورڈ کی طرف سے پورے پنجاب کی طرح گندم پالیسی کے خلاف کسانوں نے ڈی سی آفس نارووال کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں مرکزی نائب صدر چوہدری نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ ضلعی صدر چوہدری احسن عدیل تتلہ ایڈووکیٹ ، سابق صدر کسان بورڈ چوہدری محمد خالد سندھو ایڈووکیٹ ،انوارالحق بٹ ،چوہدری اختر گجر ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال رانا لعل بادشاہ سمیت دیگر کسان راہنماں نے خطاب کیا چوہدری نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ نائب صدر کسان بورڈ پاکستان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کسان اسمبلی ہال تک جائیں گے گندم کا ٹارگٹ کم از کم گذشتہ سال جتنا ہو گندم کی مقررہ قیمت 3900 جبکہ خرید 3000 ہے گندم کی خریداری سرکاری قیمت پر یقینی بنائی جائے فوری طور پر باردانہ کی تقسیم شروع کی جائے اور کسان سے پوری گندم خریدی جائے۔ آڑھتی حضرات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے انہوں نیگندم پالیسی میں ترامیم تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلامیہ جاری کیااحتجاج میں کسانوں اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments