لاہور(صباح نیوز) علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام 28اپریل بروز اتوار صبح 9 بجے الحمرا ہال 2 میں عازمین حج کی تربیت گاہ ہوگی، حج تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ڈائریکٹر علماء اکیڈمی منصورہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، آفتاب فروغ زیدی، ڈاکٹر علامہ سرفراز اعوان عازمین حج کے شرکاء سے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔ اس موقع پر عازمین حج کی تربیت گاہ کے شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments