لاہور ہائی کورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل کے 2 مجرموں کو بری کر دیا

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو سکینڈل کے 2مجرموں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔اس موقع پر مجرموں کی جانب سے عابد حسین کچھی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باعث ملزمان کو بری کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے حسیم عامر اور فیضان مجید کی اپیلوں کو منظور کرلیا۔یاد رہے کہ 13 دسمبر 2023 کو بھی لاہور ہائی کورٹ نے 2015 کے قصور ویڈیو سکینڈل کے 3 مرکزی مجرمان کو بری کر دیا تھا۔