کراچی (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جس علاقے میں محرم الحرام کا جلوس نہ گزررہا ہوں وہاں نیٹ ورک بند کرنا مناسب نہیں۔ ادویات ،بجلی، گیس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ڈی ایم جماعتوں کا عوام کو تحفہ ہے عوام ووٹ کے ذریعے پی ڈی ایم جماعتوں کو مسترد کردیں ۔پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین نے اپنے بچوں کو وزارتیں ومراعات دیے،لوٹ مار وجرائم کے مقدمات ختم کیے جبکہ قوم کے بچوں کو بدترین مہنگائی ،بھاری سودی قرضے اور خالی خولی وعدوں وبے عمل اعلانات کے پر ٹرخادیا جو لمحہ فکریہ ہے۔کراچی کے عوام کو جعلی نہیں اصلی میئرچاہیے جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کراچی کے دوران وفود سے ملاقاتوں میں کیا،انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے بعض علاقے بہت زیادہ متاثرہوئے جانی ومالی نقصانات کیساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچاہے الخدمت فائونڈیشن نے ریلیف ورک شروع کر دیا حکومتی ادارے بدعنوانی نہیں خدمت واخلاص کیساتھ پریشان حال عوام کی مددوخدمت کریں۔جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات کیلئے قومی وصوبائی ا سمبلی کیلئے امیدواران نامزد کیے عوام الناس دیانت واخلاص اور کارکردگی ونیک نامی کی بنیادپر جماعت اسلامی کے امیدواروں کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل ،پریشانی ومشکلات ،مہنگائی اورقرضوں سے نجات مل سکیں۔ جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے ،جماعت اسلامی کو جہاں اقتدار وسرکاری وعہدے ملے ہیں دشمن بھی اس کی خدمات ودیانت دار ی کی تعریف کرنے پرمجبور ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار،دینی وعصری تعلیم سے لیس قیادت موجود ہیں عوام نے اعتماد کیا تو قوم مسائل کے دلدل سے نکل سکتی ہے۔
بدقسمتی سے یہاں اسلام وقومیت کے نام پر ووٹ تو لیے جاتے ہیں لیکن نہ اسلامی نظام کاقیام ممکن ہوانہ قوم کی خدمت ہوسکی ہے۔ بلوچستان کے عوام متحدہوکر لٹیروں قوم وملت دشمنوں سے نجات حاصل کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان دیانت کیساتھ بہترین خدمت کریگی بدقسمتی حکومتی نااہلی بدعنوانی اورلوٹ مار کی وجہ سے اہل بلوچستان پریشان ،غربت بے روزگاری کا شکار ہیں مگر حکمران،مقتدرقوتیں اب بھی بلوچستان کے وسائل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔قوم ووٹ دیتے وقت بدعنوان ،بے عمل اعلانات کرنے اورقوم کو بھاری سودی قرضوں میں جھکڑنے والوں کو مسترد کردیں ۔قوم مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے انتخابی نشان ترازوکے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا بلوچستان کے عوام کو دیانت دار قیادت دینے کیلئے بھی قومی اورصوبائی اسمبلی کیلئے امیدواران کو نامزدکر دیے