راولاکوٹ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط 4ایٹمی قوتیں خطے میں موجود ہیں اگر دنیا نے ہندوستان کو مظالم سے نہ روکا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے ، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خون ریزی کا نوٹس لے ،افغانستان کی طرح کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اسلام آباد میں بلائی جائے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں ہندوستان نے مقبوضة جموں وکشمیر کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے ،روزانہ نوجوانوں کو ہدف بنا کر شہید کیا جارہا ہے ،ریاست پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے
ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کی فاشسٹ حکومت مسلمانوں سمیت تمام اقلیات پر مظالم کی انتہا کررہی ہے مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے لاک ڈائون کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں درجہ حرارت منفی ہونے کے باوجود قابض افواج عوام کو کھلے آسمان تلے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے کشمیریوں کے مال و اسباب کو لوٹا جارہا ہے غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کرکے فوجی کالونیاں بنائی جارہی ہیں ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز ا دے رہا ہے امت مسلمہ اوآئی سی اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ۔