سری نگر:بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں اس طرح 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر اور سری نگر میں شہید نوجوانوں کی تعداد9 ہو گئی ہے ۔
بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے پانتھ چوک کا محاصرہ کر لیا پانتھ چوک میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔
کشمیر زون پولیس نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند تھے ان کے حملے میں تین پولیس اور ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ۔
مارے جانے والوں میں ایک نوجوان کی شناخت سہیل احمد راتھر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سری نگر میں تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مواصلاتی رابطے معطل کر دیے گئے ہیں۔ ادھر بھارتی فوج نے 48 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنوبی ا ضلاع کولگام اور اسلام آباد کے علاقوں میں تلاشی آپریشنون کے دوران چھ نوجوان شہید کر دیے تھے۔
ضلع کے علاقے نوگام ویری ناگ میں مقامی لوگوں نے نوجوان اعجاز احمد وگے کی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام آباد ٹاؤن کے ایک ہسپتال منتقل کردیا۔ نوجوان کی شناخت نوگام ویری ناگ کے رہائشی اعجاز احمد وگے کے طور پرہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوان گزشتہ شام سے لاپتہ تھا۔ ادھر کنگن کے ٹھیون علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پاور کنال میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا لاش کی شناخت مشتاق احمد بجارڈ ولد سرفراز احمد بجارڈ ساکن ہاری گنی