سابق نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، دوبارہ حکومت ملی توملک کو معاشی حب بنائیں گے، محمد شہباز شریف

لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات اوربیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی اپنا کر برآمدات کوبڑھایا جا سکتا ہے۔نجی شعبوں کی عوام کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیںصنعتی زون میں رئیل اسٹیٹ کو اجازت نہیں ہو گی سابق نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا دوبارہ حکومت ملی توملک کو معاشی حب بنائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز گورنر ہائوس لاہور میں لاہور اور شیخوپورہ میں 3 صنعتی زونز کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ،صوبائی وزیر رانا مشہود چائنہ سمیت غیر ملکی سرمایہ کار ودیگر بھی موجود تھے۔ وزیر ا عظم محمد شہباز شریف نے اومبراسپیشل اکنامک زونسندر گرین زوناسمارٹ اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیا د ر کھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج صنعتی زونز کے سنگ بنیاد پر تمام شرکا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں بالخصوص پرائیویٹ سیکٹرز کی جنہوں نے ملک میں ان اکنامک زونز کے قیام کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ عظیم ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ،پرائیوٹیٹ سیکٹرز کی عوام کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیں۔محمد شہباز شریف نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکے سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ان منصوبوں کی تیاری کے لیے دن رات محنت کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان اکنامک زونز کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گی ،صنعتی زون میں رئیل اسٹیٹ کو اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹرز نے اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،معاشی منصوبوں پر عملدرآمد سے ملک کو خوشحال بنائیں گے، آگے بڑھنے کی سمت کا تعین کر لیا ہے، اس حکمت عملی میں وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں شامل ہیں جبکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملازمتیں اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔محمد شہباز شریف نے کہاکہ پا کستا نی مصنو عات کو عالمی ما رکیٹ میں کا میا ب بنا نے کے لیے جد ید طر یقے استعما ل کر نا ہو نگے، بر آمدا ت کو بڑ ھا نے کے لیے ہمیں دگنی محنت کر نا ہو گیوفاق ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گا، ترقی کرنی ہے تو ملک بھر میں اکنامک زون بنانا ہو ں گے ۔ برآمدات کو بڑھانا ہے تو جدید ٹیکنالوجی کا اپنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں اضافہ ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہیسالانہ بجلی چوری کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،جب تک ان پر قابو نہیں پایا جاتا معیشت کا پہیہ نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،اگلے ماہ نگران حکومت قائم ہونے جا رہی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا کام کر جائیں کہ آنے والی نگران حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہ ہو اور وہ معیشت کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر سکے اور وقت کا ضیاع بھی نہ ہو ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اہم و ضروری اقدامات کر دیئے ہیں جن کو جاری رکھ کر نگران حکومت مسائل سے نمنٹ لے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ گزشتہ دور میں اسپیشل اکنامک زون میں مطلوبہ پیش رفت نہیں ہوئی 2018 میں ایک نااہل حکومت کے آنے سے ہمارا شروع کیا گیا ترقی کا سفر روک دیا گیا ،اب ان شا اللہ دوبارہ اس ترقی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے،ماضی میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرکے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا،ہمیں دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو ملک کو معاشی حب بنائیں گے۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ تر قی کر نی ہے تو ملک بھر میں سپیشل اکنا مک زون بنا نا ہو نگے،سولر اور پن بجلی منصوبوں سے صنعت وانڈسٹری کو ترقی دی جا سکتی ہے جس طرح ہم نے بہاولپور میں400 میگا واٹ کا سولر پارک بنایا اس طرح کے مزید پارک بنانا ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت برادر ملک سے ماہانہ کی بنیادپر ایل این جی کا ایک جہاز خریدے گی ،خریداری کا اختیار پاکستان کے پاس ہو گا جس سے ایل این جی نہ خریدنے پر ہرجانہ نہیں ہو گا جبکہ اس معاہدے سے ملک میں سستی ایل این جی میسر آئے گی اور انرجی کے بحران سے نمٹنے میں یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ثابت ہو گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،

اگر وہ یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو ان کو منافع ملے گا، پاکستان میں پیداوار میں اضافہ، ملازمتیں اور برآمدات کو فروغ ملے گا برادر ملک قطر پاکستان کی ترقی کی بحالی کے لیے کوشاں ہے قطر نے پاکستان کے ساتھ ایل این جی معاہدوں کی مکمل پاسداری کی ،برآمدات کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہم اقدامات کئے ہیں جو بھی سہولیات چاہیں حکومت مہیا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں کامیاب بنانے کے لیے جدید طریقے استعمال کرنا ہو ں گے،جلد ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔واضح رہے کہ اومبراسپیشل اکنامک زون54 ایکڑ پر محیط ہے جس کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو روزگار فراہم ہو گا،سندر گرین زون77 ایکڑ پر محیط ہے جس کی تکمیل سے ایک لاکھ افراد کو روزگار میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ اسپیشل اکنامک زون 75 ایکڑ پر محیط ہے جس سے 50 ہزارلوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔