کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ بحال نہ ہو سکی


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ تاحال بحال نہ ہو سکی، سلطان پاس پر مال بردار ٹریلر الٹنے سے سڑک بند ہوگئی تھی۔

شاہراہ بند ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، جس سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔یاد رہے کہ کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ پر سلطان پاس پر ٹریلر الٹ گیا تھا، جس سے شاہراہ بند ہوگئی تھی اور شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اہم سڑک بحال نہ ہونے سے ایک طرف شہری ٹریفک میں پھنس گئے ہیں جبکہ دوسری طرف مال بردار ٹرک اور ٹریلر بھی ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے مقررہ وقت پر مال پہنچانے سے قاصر ہیں۔ڈائیورز نے کہا کہ سڑک جلد سے جلد بحال کی جائے۔