کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں عدل وانصاف ،روزگار،امن کا فقدان ہر طرف کرپشن وکمیشن کا دور دورہ ہے ۔بدامنی کے واقعات کے روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسزکیساتھ جرگہ ،بات چیت ،گفتگواور مذاکرات ضروری ہے ۔طاقت وفوجی آپریشن سے نفرت تعصب دوریوں میں اضافہ ہورہاہے ۔جماعت اسلامی مسائل کے حل ،امن وانصاف کے قیام ،لاپتہ افراد کی بازیابی 22جولائی کو کوئٹہ میں سراج الحق کی قیادت میں”قومی امن جرگہ ”منعقد ہوگا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مجرموںکو اقتدار میں لاکرعدالتوں کی جانب سے کلین چٹ دینا انصاف کا قتل ہے بدقسمتی سے عدالتوں میں انصاف بکتا ہے غریبوں کیلئے عدالتوں میں انصاف مہنگا مشکل اورناممکن بن گیا ہے موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے اداروں کو کمزور کیا، انھیں اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش کی، بے لاگ انصاف اور احتساب کی ضمانت صرف اسلامی نظام دیتا ہے۔جماعت اسلامی احتساب وانصاف کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بدقسمتی سے ملک میں 75برسوں میں صرف ناکام حکمرانوں کے ذریعے تجربات کیے گیے جس میں قوم کے وسائل وقیمتی وقت ضائع ہوئے ۔ قوم کوبار بار مختلف نعروں اسلامی نظام ،نیے پاکستان ،سب سے پہلے پاکستان کے نعروں کے ذریعے دھوکہ دیا گیا ۔ملک کے مسائل کے حل اسلامی نظام اور دیانت دار قیادت ہے ۔مدینہ کے ریاست ،اسلامی نظام کے نعرے لگائے گیے اسی نعروں کے بنیاد پر ووٹ لیے اقتدار پر قبضہ کیا گیامگر قرآن کے نظام کی جھلک تک نہیں دکھائی گئی۔ پی ڈی ایم ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میںکوئی فرق نہیں، سب نے مل کرقوم کو بار بار لوٹ لیا قوم کو بھاری سودی قرضوں میں ڈبودیاقوم کے نام پر قرضے لیکر خود کھالیے مگر احتساب ہوانہ ترقی ہوئی مسائل ختم ہوئے نہ روزگارترقی وخوشحالی قوم کو میسر آئی۔ہر جگہ ہرطرف احتساب کا بوریا بستر گول کیاگیا۔ 13جماعتوں کی حکومت 15مہینوں میں مہنگائی بدعنوانی بدامنی میں اضافہ کیا گیا ۔قومی مفاد میں کوئی تبدیلی لاسکی نہ تبدیلی کے دعوے دار عوام کی حالت بدل سکے۔ حقیقی دینی قوتیں،مخلص دیانت دار سیاسی قیادت وکلاء انصاف کی فراہمی ، ظلم وجبر بدامنی بدعنوانی کے خاتمے میں عوام کا سہارا بنیں۔ اسلامی نظام کے قیام ،لاپتہ افراد کی بازیابی ،بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل،قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے عوام ،علمائے کرام اور نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں#
Load/Hide Comments