کراچی ،محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے ،سٹیٹ ڈائریکٹر گرفتار


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں کے ڈی اے کے افسران کے خلاف اینٹی کرپشن متحرک ہوگیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن اور عاطف لمبے کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق مقدمے میں ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن، اسٹیٹ ڈائریکٹر عاطف لمبے سمیت 4 افسران کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق افسران سندھ حکومت کی پالیسی نہیں مان رہے تھے۔ کے ڈی کے تبادلہ کیے گئے افسران اسی آفس میں کام کر رہے تھے۔

ڈی جی کے ڈی اے معطل اور دیگر افسران کو گمراہ کررہے تھے اور معطل افسران نے متعدد بار مختلف حکم نامے بھی جاری کیے۔ اینٹی کرپشن سندھ کا کہنا ہے کے ڈی اے کے افسران کی مبینہ کرپشن پر بھی تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے مزید چیزیں سامنے لائیں گے۔