ژوب گریژن اور سوئی حملوں میں شہید فوجی جوانوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین


کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے ژوب گریژن اور سوئی کے حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہدا کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا ء کی نماز جنازہ میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید ہوئے تھے۔اس کے علاوہ گزشتہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔