لاہور(صباح نیوز)لاہور میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی، 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 850 روپے تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں کئی بار آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آچکا ہے۔