اسلام آباد:اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ،اب تک کتنے کیسز آچکے ہیں،وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیئے


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

وزارت صحت کے مطابق مزید 3 کیسز رپورٹ ہونے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 20 ہو گئی۔ اومی کرون مریضوں سے ملنے اور رہنے والوں کی ٹریسنگ کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں اومی کرونا کے پہلے کیس کی تصدیق 25 دسمبر کو ہوئی تھی۔

دوسری جانب ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022 میں کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر آ سکتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرینِ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں بھی سامنے آنے والے اومی کرون کے 75 کیسز میں سے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد، 13 لاہور اور 12 بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے  ۔