ہندوستان کشمیریوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ان کی نسل کشی کررہاہے، عبدالرشید ترابی


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر وسابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سید علی گیلانی کی جرات استقامت اور ان کی تاریخ ساز جدوجہد کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں،ہندوستان کے جبر وتشدد کے باوجود سید علی گیلانی اپنے اصولی موقف پر قائم رہے،سید علی گیلانی پوری امت کے قائد وراہبر تھے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے میرپور ایف ایم ریڈیواور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی نظریاتی اعتبار سے پاکستان سے وابستگی بڑی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا،بھارتی سنگینوں کے پہرے میں ان کو دیاہوانعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کشمیریوں کے نظریاتی تعلق اور واضح اور مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سید علی گیلانی کوخراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کشمیر اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کریں،نام نہاد کشمیری قیادت جو ہمیشہ ہندوستان کو کندھا پیش کرتی رہی ہے مگر ہندوستان نے ان پر عتبار نہیں کیاان کے لیے بھی نوشتہ دیوار ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں،ہندوستان کشمیریوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ان کی نسل کشی کررہاہے ،کشمیریوں نے اپنے حصہ کا کام کرلیاہے اب حکومت پاکستان اور آزاد کشمیرکی ذمہ داری ہے وہ فیصلہ کن کردار ادا کریں ،پاکستان اور آزاد کشمیرکی قومی قیادت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی پشتیبانی کا کردار ادا رکریں۔

سید علی گیلانی نے برہان وانی کی طرح لاکھوں نوجوان تیار کیے ہیں جو ہندوستان کے عزائم خاک میں ملائیں گے،کشمیرکو آزادی کی منزل سے ہمکنار کریںگے۔