اسلا م آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی تسلط سے ایک روز چھٹکارہ مل کررہے گا۔
محمود احمد ساغرنے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
محمود احمد ساغرنے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینئرنے معروف نوجوان رہنما برہان وانی کو شہادت کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے احتجاجی ریلیاں، سیمیناراور دیگر پروگرام منعقد کریں۔