بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے مجرموں کو بری کرنے کا ڈرامہ کیا گیا، محبوبہ مفتی


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم    کی طرف سے حیدر پورہ جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کو دی جانے والی کلین چٹ حیران کن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کا مقصد دراصل جعلی آپریشن کے حقائق پر پردہ ڈالنا تھا۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں ایس آئی ٹی کی طرف سے فوجیوں کو واضح کلین چٹ حیرت کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات خالصتا ایک جھوٹی کارروائی پر پردہ ڈالنے اور بیگناہ شہریوں کے قتل کے مجرموں کو بری کرنے کا ڈرامہ تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب وہ خود جج، جیوری اور جلا د ہوں تو انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔