جموں— مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔
سانبا ضلع میں بھارتی فوجی کیمپ میں سپاہی ڈومبل میور نے جمعہ کو خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا یہ واقعہ مہشور آرمی کیمپ میں پیش آیا۔
فوجی کی شناخت مہاراشٹر کے ڈومبل میور کے طور پر ہوئی ہے ۔جمعرات کو، بی ایس ایف کے ایک جوان نے سانبہ ضلع میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کم ہمتی اور خوف کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2007 سے اب تک 560 سے زائد اہلکار خودکشی کرچکے ہیں جن میں اعلی افسران بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات نئے نہیں ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 104 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔اس حساب سے اوسطا ہر ماہ قریبا 8 سے 9 بھارتی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کیا۔