لکی مروت،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن،تحصیل صدر ڈاکٹر اقبال مروت گرفتار


لکی مروت(صباح نیوز)لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

صبح سویرے پی ٹی آئی ضلعی صدر جوہر خان اور نائب صدر عرب خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔اسی طرح پی ٹی آئی تحصیل لکی مروت کے صدر ڈاکٹر اقبال مروت کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی  کے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ شریف اللہ کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس ان کے بڑے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئی۔درجنوں پولیس اہلکاروں نے شریف اللہ کے بھائی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ دیگر کارکنوں کے خلاف بھی چھاپے جاری ہیں۔