پارلیمان میں دو زرداریوں سے مقابلہ کررہے ہیں، قاسم سوری


کوئٹہ(صباح نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے پارلیمان میں دو زرداریوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ اپوزیشن بکھری ہوئی ہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں قاسم سوری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کا احتجاج بے مقصد اور بے وقت ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اپوزیشن حکومت پراصلاحی تنقید کرے ذاتی نہیں، ماضی میں صرف لاہور شہر پر پیسہ خرچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف بلا تفریق پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کر رہی ہے، تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے اور بھی پیکج لے کر آئینگے، بلوچستان میں لسانیت سے بالا تر ہوکر کام کرینگے۔

قاسم سوری مزید کہاکہ کوشش کرینگے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا ہر جماعت اپنے کارکنوں کو تسلی دینے کے لئے کہتی ہے بس تھوڑا ہی وقت رہ گیا ہے