اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ،اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔
بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی خبر پر اپنے ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ، قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ، کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔