جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جماعت اسلامی کے کارکنان منصوبہ عمل کے مطابق اپنی سرگرمیوں کو تیز کریں ،بلدیاتی انتخابات سے ہی عام آدمی کی مسائل حل ہوں گے اقتدار نچی سطح پر منتقل کرنا ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے ،بلدیاتی انتخابات قیادت کی تیاری کی نرسری ہے شفاف انتخابات وقت اور حالات کا تقاضا ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں بلدیاتی انتخابات جمہوری عمل کے استحکام میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس سے مقامی مسائل کا حل ممکن ہے 31سال سے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے تعمیر و ترقی کا عمل متاثر ہو چکا ہے

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان ویژن 2030کی روشنی میں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر موثرافراد کو تنظیم کا حصہ بنائیں خطے کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی رکھتی ہے جس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ،باکردار اور شفاف اجلے کردار کی قیادت موجود ہے بلدیاتی انتخابات خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا دیر سے ہی لیکن یہ خوش آئند ہے اس سے جمہوری عمل کے استحکام کاآغاز ہو گا اورخطے میں تعمیر وترقی کا عمل آگے بڑھے گا ۔