منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے،ترجمان وزارت خزانہ


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہاہے کہ منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک کے کورونا وبا کی وجہ سے قرض بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ہم مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر آئے، البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔