مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا سے ایک شخص چل بسا، مزید 111متاثر


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ روز مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4524ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے46ہزار 897ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10مسافروں سمیت  111افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ  40ہزار 833ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 111افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 32جبکہ کشمیر میں 79افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 79افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے جبکہ دیگر 75افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔  کشمیر میں متاثر ہونے والے 79افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں  38، بارہمولہ میں 19، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 3،  بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 9، کولگام میں 1 جبکہ اننت ناگ  اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 14ہزار 759تک ہوگئی ہے۔

اس دوران کشمیر میں مزید ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق سرینگر ضلع سے ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2327ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے سانبہ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7 ضلاع میں 32افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 32افراد میں 6 بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 26افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 32افراد میں ضلع جموں میں 21، ادھمپور میں2، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 3، کٹھوعہ میں 1، کشتوار1، پونچھ میں 3 متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ  26ہزار 74ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔، جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2197بنی ہوئی ہے۔