باہمت خواتین پوری قوم کی توجہ کی مستحق ہیں، صدرالخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر


مظفرآباد( صباح نیوز )الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ( ر) ظفر رشید عباسی نے کہاہے باہمت خواتین پوری قوم کی توجہ کی مستحق ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن اپنی بساط کے مطابق خدمت کررہی ہے،40باہمت خواتین کو سیلائی مشینیں فراہم کی ہیں تاکہ وہ اپنے نظام زندگی کو چلاسکیں،ہماری کوشش ہے کہ یتیم بچوں کی تعلیم اور صحت کا اہتما م کیاجائے،اسلام ہمیں دکھی انسایت کی خدمت کا درس دیتاہے،اسوہ رسول ۖ اس کاعملی نمونہ ہے۔

ان خیالات اظہارانھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے باہمت خواتین کو سیلائی مشینیں تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فدا ٰحسین کاظمی،عبداللطیف عباسی،انجیئر عبدلحمید،سابق سیکرٹری حکومت،نائب صدر الخدمت پروفیسر غلام مصطفی ،وچیئرمین ریڈفاؤنڈیشن ،طاہر السلام،خالد زیدی،سمیت دیگر قائدین شریک تھے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کرنل(ر) ظفر رشید عباسی نے کہاکہ ہم اس کام کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی ہے کہ ہم معاشرے میںمستحق افراد کی خدمت کریں خدمت بڑے اجر والا کام ہے،اس کام میں اہل خیر حضرات ضروراپنا حصہ ڈالیں،معاشرے میں ارد گرد دیکھیں ایسے افراد جو مستحق ہیں۔

الخدمت بطور پلیٹ فارم موجود ہے،عوام الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں،اسلامی فلاحی معاشروں میں اس طرح کے لوگ کو تلاش کرکے خدمت کی جاتی ہے تاکہ اللہ رضی ہو،اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے،یہ دنیا مہلت عمل ہے جس نے اچھے عمال کیے وہ کامیاب ہوگیا جس نے اس کے مغائر کیے وہ ناکام ہوگا۔اصل کامیابی اللہ کی رضا اور جنت کا حصول ہے۔ان کاموں سے اللہ بھی رضا ہوگا اور جنت بھی ملے گی۔