کراچی میئر الیکشن میں دھاندلی ،مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کابلوچستان بھر میں احتجاج    


کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر کراچی دھاندلی ،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف بلوچستان بھر میں یوم سیاہ ویوم احتجاج منایا گیا ڈیرہ مردا جمالی ،لورالائی ،ژوب ،قلعہ سیف اللہ ،مسلم باغ،جعفرآباد،نصیرآباد سمیت مختلف ضلعی ہیڈکوارٹرز،بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں ،جلسے ،مظاہرے ہوئے جس سے جما عت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین بشیراحمدماندائی ، ضیاء موسیٰ زئی ،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،نورالدین غلزئی ،حاجی عبدالباری ناصر ،مولانا عبدالحمید منصوری ،مولاناعبدالمتین منور،ملک محمد رحیم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کو پہلے بھی جماعت اسلامی نے روشنیوں کا شہر بنایا تھا آئندہ بھی جماعت اسلامی اس کو ترقی دیکرروزگار، امن وخوشحالی اورروشنیوں کا شہر بنائیگی ۔کراچی کے عوام کے مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ۔پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا اب کراچی کو بھی دہشت خوف ولاشوں کا شہر بناناچاہتی ہے ۔عین الیکشن کے موقع پر یوسی چیئرمینزکو غائب ویرغمال بنانا کونسی جمہوریت ہے الیکشن کمیشن اس دھاندلی کا نوٹس لیکر کراچی میئر الیکشن کو کالعدم قرار دیں ۔

احتجاجی مظاہروں سے مقررین نے مزید کہاکہ کراچی میں حکومت ،اداروں نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیکر جماعت اسلامی کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا جماعت اسلامی تماشانہیں کریگی بلکہ جمہوری طریقے سے حقوق لیکر رہے گی کراچی کے عوام کی مینڈیٹ کسی صورت چوری نہیں ہونے دیں گے آج پورے ملک میں کراچی کے عوام سے یکجہتی کر رہی ہے ۔جوہارکی ڈرسے یوسی الیکشن نہ لڑسکا اس کو پیپلزپارٹی نے دھاندلی سے کراچی کے عوام کے سروں پر سوارکر دیا 173یوسی چیئرمینزکا ووٹ لینے والا میئر بن گیا لیکن 193یوسی چیئرمینزکا ووٹ لینے والا ہارگیا۔نو لاکھ ووٹ لینے والے کو ہرایاگیا جبکہ تین لاکھ ووٹ لینے والے کو قوم کی سروں پر سوار کر دیا تاکہ لوٹ مار دہشت گردی وبدعنوانی اور بدامنی کو جاری رکھا جائے یہ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار،فسطائیت اور دھوکہ ہے جماعت اسلامی اس ظلم دھوکے اور آمریت کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے کراچی کے لاکھوں عوام جماعت اسلامی کیساتھ ہے انشاء اللہ گلیوں میدانوں ،ایوانوں اور عدالتوں میں مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا پیچھا کرکے ان سے عوامی مینڈیٹ جمہوری قانونی عوامی طریقے سے واپس لیں گے ۔تیرہ جماعتوں کے اے پی ڈی ایم کا اتحاد لوٹ مار ،مفادات ،مراعات کے حصول،مقدمات ختم کرنے سمیت کرسی بچانے اور پھر باری لینے کیلئے ہیں کاش ان سب کا مقصد ملک کی ترقی ،خوشحالی ،عوام کامسائل حل کرنا ہوتابدقسمتی سے ملک قرضوں میں ڈوب گیا دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی ،عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے جن کاروبار ،بچے اورمستقبل باہرہیں وہی ہم پر حکمران وہی ہمارے فیصلوں پر قابض وہی مقتدرقوتیں بنی ہوئی ہے#