باکو(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہِ آذربائیجان،پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے وزارت تجارت پاکستان اور وزارت اقتصادیات آذربائیجان کے درمیان تجارت کی مفاہمتی قرارداد (Statement of Understanding) پر دستخط کی تقریب باکو آذربائجان میں منعقد ہوئی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ تجارت سید نوید قمر اور آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات میکائیل جباروف نے قرارداد پر دستخط کئے. تجارت کی مفاہمتی قرارداد پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا.