مظفر آباد(صباح نیوز) حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد نے شہدائے آروانی کولگام اور چوگام شوپیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرزندان اسلام مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں ایک طاقتور ور اور جابر فوج کے خلاف اپنی آخری سانس تک لڑنے کو ترجیح دیتے ہیں، انصا ف ، امن اور آزادی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ لکھ رہے ہیں۔ان شاء اللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں مظلوم کشمیری قوم ضرور آزادی ہوگی۔
حزب کے کمانڈکونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے علاقے چوگام اورضلع کولگام کے علاقے آرونی میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین دو الگ الگ معرکے پیش آئے جن کے نتیجے میں سجاد احمد چک ساکنہ براری پورہ شوپیاں ، راجہ باسط بٹ ساکنہ اچھن پلوامہ اور مجاہد شہزاد احمد سی ولد بشیر احمد سی ساکنہ سی پورہ کولگام نے دشمن کی سرینڈر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے،بھارتی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے کئی بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے بعد خود بھی جام شہادت نوش کیا۔ان مجاہدین نے آخری سانس تک لڑ کر شہیدوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں شہدا کی قربانی ان شااللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔دشمن اپنے تمام اوچھکے ہتھکنڈے آزما چکا ہے اسے آج تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے نہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم سات دہائیوں سے بھارت کا مقابلہ نہتے ہاتھوں کررہی ہے اور آج بھی یہ قوم اپنے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایک دن ضرور آئے گا کہ یہ قوم ان قربانیوں کے طفیل اپنی منزل حاصل کرلے گی۔شہدا کا مقدس لہو رنگ لائے گا اور دشمن کو مقبوضہ خطے سے خالی ہاتھ نکلنا پڑے گا ان شاء اللہ۔