کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شرکو قتل کر دیا۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد وکیل کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔سپریم کورٹ کے وکیل پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کئے۔
پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ کے فورا بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔