راجوری،بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے کشمیری نوجوان کی شہادت


راجوری: بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعدضلع راجوری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کی ایک گاڑی کی ٹکر سے کشمیری نوجوان  ثاقب ملک  کی موت کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی راجوری ضلع کے علاقے کلر گالہ میں بی ایس ایف کی ایک گاڑی نے دانستہ طور پر ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار ثاقب ملک نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بعد ازاں متوفی کے لواحقین نے لاش کلر چوک پر رکھ کر جموں راجوری پونچھ شاہراہ کو گھنٹوں تک بلاک رکھا۔ انہوں نے انتظامیہ اور بی ایس ایف کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔وہ واقعے کے ذمہ دار بی ایس ایف اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔