مستونگ، مسافر وین اور بس میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی


کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قر یب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا ۔