کوئٹہ میں جماعت اسلامی کااعلیٰ سطح کا اجلاس

کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے ذمہ داران کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس کوئٹہ میں زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی منعقد ہوا ۔

اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم ،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان سمیت نائب امراء بشیراحمدماندائی مولانا عبدالکبیر شاکر،زاہدا ختر بلوچ،میر محمدعاصم سنجرانی ،مرتضیٰ خان کاکڑ،انجینئر عبدالمجید بادینی،خالدالرحمان شاہوانی ،سید نورالحق ایڈوکیٹ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ ،سلطان محمدمحنتی ،عبدالولی خان شاکر ودیگر ذمہ داران شریک رہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئینائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم ،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم  نے کہاکہ حقوق بلوچستان تحریک کو منظم وصوبہ بھر میں پھیلائیں گے۔ عوام کی توقعات جماعت اسلامی اوران کی قیادت سے ہیں۔ جماعت اسلامی لاپتہ افراد کی بازیابی ،گوادر میں مچھیروں ،ماہی گیروں سمیت صوبہ بھر میں تاجروں محنت کشوں اور نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر اورحل کرنے کی جدوجہد کریگی حقوق کے حصول کی راہ سے رکاوٹیں دور کریں گے۔ناراض مایوس کارکنان کیلئے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم اور مسائل کے حل، ترقی وخوشحالی کا بہترین راستہ ہے۔سب کو آزمانے کے بعدجماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے گرداب ودلدل سے نکال سکتی ہے۔گوادر مکران ڈویژن میں حقوق بلوچستان مہم کے اثرات کو صوبہ بھر میں پھیلائیں تاکہ عوام کو مسائل کے حل کیلئے بہترین قیادت میسر ہو۔ بلوچستان کے علاقائی مقامی مسائل کو اجاگر اور حل کرنے کیلئے ذمہ داران مخصوص وفعا ل اضلاع کے دورے کریں۔

بلوچستان کو خوشحال ،عوام کو منظم کرنے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بڑے اضلاع کاتنظیمی دورہ کریں گے۔ ماہ جون میں بلوچستان کے سلگتے اجتماعی قومی مسائل کے حوالے سے کنونشن یا امن جرگہ منعقدکیا جائیگا رابطہ عوام مہم کو تیز ومربوط اور منظم کیا جائیگا الیکشن کیلئے امیدواران کے تعین وفیصلے کے حوالے سے رپورٹ نائب امیر صوبہ بشیراحمدماندائی نے پیش کیا لیاقت بلوچ نے کہاکہ نامزد امیدواران متحرک ہوکر رابطہ عوام مہم کو تیز کریں طے شدہ کاموں ومنصوبہ عمل پر عمل درآمد کیا جائے ۔اجلاس میں گزشتہ دنوں مرکزی امیر سراج الحق پر دورہ ژوب کے دوران خودکش حملہ ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی جدوجہد ،قید ورہائی ،آئندہ لائحہ عمل سمیت ملک وخطے کی صورتحال ،جماعت اسلامی کی تنظیمی وسیاسی جدوجہد ،آئندہ کرنے کے کام کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے ۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حقوق بلوچستان مہم کے تحت گوادر میں جاری تحریک ،مشکلات ،مسائل ،حکومت وانتظامیہ کے وعدے وعدہ خلافی ، تشدد، گرفتاری ،چار ماہ سے زیادہ قید اور رہائی کے حوالے سے کہاکہ 218افراد پر نوسو کے قریب جھوٹے مقدمات بنائے گئے اب بھی ساتھی گرفتار ،بھتہ خوری ،ٹرالرمافیازکی لوٹ مار جاری ہے حقوق بلوچستان تحریک میں گوادر کے مائوں بہنوں سمیت عام افراد نے اہم کردار ادا کیا وکلاء برادری اور صحافیوں سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی واضلاع کے ذمہ داران وکارکنان اور حق دو تحریک کی قربانیوں نے مجھے ودیگر قید قیادت کو حوصلہ وہمت دیا عوامی سطح پر عوام نے ہماری تحریک کو پسند کیا انشاء اللہ اس تحریک کی بدولت عوام کے مسائل ،

بدعنوانی ،بدامنی اورپریشانی میں کمی آئیگی ۔گوادرکے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں ہم پر اعتماد کیا جس کو گوادرکے سرکارومقتدر قوتوں نے پسند نہیں کیا اور اس کی سزاہمیں دی جارہی ہے ۔ہم سی پیک ،پاکستان سمیت کسی کے مخالف نہیں نہ ہی ہم شرپسند شدت پسند اور دہشت گردہیں ہم پرامن جمہوری ترقی پسند لوگ ہیں اور حکمرانوں مقتدر قوتوں سے جائز قانونی حقوق جمہوری طریقے سے مانگ رہے ہیں ۔عوام کے اعتما د،وسائل واختیار سے گوادر کو ترقی دیکر مثالی پرامن شہر بنائیں گے۔اجلاس میں مولانا عبدالحق ہاشمی نے مرکزی امیر کے دورہ ژوب کے دوران خودکش حملہ ،سیکورٹی صورتحال ،انتظامیہ وسیکورٹی کے رویے ،دھماکے کے بعد تاحال صورتحال ،حکومت وانتظامیہ کی کاروائی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اجلاس نے قراردیاکہ حکومت خودکش دھماکہ کرنے والے اور ان کی سہولت کاروں کے حوالے سے فوری تحقیقات کرتے ہوئے معلومات سے آگاہ کریں سراج الحق پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کوتاہی ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں #