جموں: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جعلی مقدمے میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے ۔ این آئی اے نے ندیم الحق،ندیم ایوب راتھر،طالب الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف27 جون 2021 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
این آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ بھٹنڈی میں ان سے بارودی مواد ملا ہے ۔ جموں میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے تینوں نوجوانوں کو جیل بھیج دیا ہے ۔
ندیم الحق ولد عبدالرحمن راتھر سکنہ محلہ لونی پورہ تحصیل بانہال، ضلع رامبن،ندیم ایوب راتھر ولدمحمد ایوب راتھر سکنہ چیکی چولینڈ، ضلع شوپیاں اور طالب الرحمان ولد عبدالرحمن نظر، سکٹ تحصیل بانہال ضلع رامبن ان دنوں جیل میں ہیں۔