وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک نے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیمی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور پاکستان سے آسٹریا کو افرادی قوت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔