کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اہلیان بلوچستان کا ہیرو بن گیا ہے ۔حکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام لٹیروں کے رحم وکرم پر ہے ۔ جماعت اسلامی بلوچستان عوام کے حقوق کے حصول ،لٹیروں سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی مولانا ہدیت الرحمان بلوچ نے جماعت اسلامی اورقوم کا سرفخر سے بلند کیا ۔
جماعت اسلامی کامولانااورعوام جیت گیے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے قوم کے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد کیساتھ چار ماہ قید میں ر ہ کر مسائل کے حل کی راہ ہموار کی حکمرانوں کو حق دو تحریک کیساتھ کیے گیے معاہدے پر عمل درآمد کرکے ٹرالرمافیازاور چیک پوسٹوں وبارڈرزپر لوٹ مار وبھتہ خوری ختم کرنی ہوگی ۔
جماعت اسلامی اور حق دو کے کارکنان نے صبر وتحمل سے جمہوری جدوجہد کرکے حکمرانوں مقتدر قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کے موقع پر کارکنان وذمہ داران سے خطاب بعدازاں وفود سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے مظلوموں کی تواناآوازبن گئی ۔بلوچستان میں لوٹ مار جاری ہے مقتدر قوتیں اور حکمران لوٹ مار میں ملے ہوئے ہیں ہر طرف لوٹ مار ،بدامنی بدعنوانی دیکر عوام مایوس ہوئے ۔
حکمران طبقات اورغافل سیاسی جماعتیں خواب غفلت کا شکار اور پریشان حال عوام کا تماشاکر رہے ہیں ۔مقتدر قوتیں اور حکمران طبقات مسائل کے حل کے بجائے صرف وعدے اوربے عمل اعلانات کر رہے ہیں ۔ عوام نے سب کو آزمالیا اب صرف جماعت اسلامی سے بہتری کی امید رکھی جارہی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین نے ذات پارٹی وقوم کیلئے نہیں تمام مظلوموں کے مسائل کے حل کیلئے آوازبلند کیا اور چار ماہ ظلم وجبر ،لوٹ مار ،بدعنوانی اوربھتہ خوری کے خلاف قید میں رہے مولانا چاہتے ہیں کہ گوادر کے عوام ،مچھیروں کو قانونی حقوق میسر ہو ۔لوٹ مار ختم ہو سیکورٹی فورسزعوام کی سیکورٹی کیساتھ اپنارویہ بھی ٹھیک کریں عوام عزت نفس کا خیال رکھیںن۔
چیک پوسٹوں پر تضہیک اور بھتہ خوری ،ٹرالرمافیازوتاجروں سے کروڑوں کا بھتہ ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے جدوجہد کیا انشاء اللہ لوٹ مار ختم اور عوام کو جائز قانونی حقوق مل جائیں گے ۔جب قانون کی حکمرانی ہو بدعنوانی اور بھتہ خوری ولوٹ مار نہ ہو تو مسائل حل ،عوام کو حقو ق ملنے کیساتھ نفرت تعصب اور لوٹ مار کاخاتمہ ہوگا بلوچستان کیساتھ اپنوں اور غیروں نے ہمیشہ براسلوک کیا ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کیساتھ ہے انشاء اللہ جیت حق کی ہوگی