اسلام آباد(صباح نیوز)اکاؤنٹیبیلیٹی لیب پاکستان کی طرف سے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد میں الیکشنز پر جعلی خبروں کے اثرات اور نوجوانوں کے کردار پرسیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مقررین نے معاشرے اور خاص طور پر ہمارے نوجوانوں پر جعلی خبروں اور غلط معلومات کے بنیادی محرکات اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔سیمینار کے لئے سپیکرز میں ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ وقاص نعیم، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مس ظل ہما، ڈائریکٹر کمیونیکیشن آوٹ ریچ اینڈ نیکٹا، ڈاکٹر منیر احمد، سئنییر صحافی اور انٹرنیشنل سکالر شازیہ محبوب شامل تھیں۔ سیمینار میں سوشل سائینسز اور ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مس ظل ہما کا سیمینار سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ایک ذہ دار صحافی کی حیثیت سے صحافیوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حقائق پر مبنی عوام کو مستنعد خبریں فراہم کریں تاکہ جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ جبکہ ڈائریکٹر نیکٹا کمیونیکیشن اینڈ آوٹ ریچ ڈاکٹر منیر احمد کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جعلی خبروں غلط اور جھوٹی معلومات نے معاشرے میں عدم برداشت کا کلچر پیدا کیا ہے جو مذہبی، سیاسی اور سماجی انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔ اس لئے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ جعلی خبروں، جھوٹی معلومات اور بے بنیادپروپیگنڈے کو کون اہمیت دیتا ہے۔ یہ ہم ہیں یہ آپ ہیں یہ ملک کے نوجوان ہیں جو مختلف سوشل میڈیا پوسٹوں پر کمنٹس کرتے ہیں، لائیکس دیتے ہیں اور پھر آگے انہیں شئیر کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فراہم کرنے والوں کے لئے بھی یہ انتہائی ضروری ہے کہ جعلی خبروں کے پھیلنے کی مانیٹرنگ کریں۔ سئینئیر صحافی اور انٹرنیشنل سکالر مس شازیہ محبوب کا کہنا تھا کہ یہ ایک پچیدہ مسلہ ہے جہاں ڈیجیٹل خواندگی کی محدود صلاحیتوں کے حامل افراد بڑی تعداد میں آئن لائن پلٹ فارم میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس لئے اس پچیدہ مسلے کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں جعلی خبروں کی شناخت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کرنے چاہیے۔ آگاہی سیشنز، میڈیا خواندگی اور سماجی تعلیم جیسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تقریب کے معزز مقریرین نے جعلی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شیدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پچیدہ مسلے کے حل کے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اکاونٹیبلیٹی لیب پاکستان کے بارے میں: اکانٹیبلیٹی لیب پاکستان ایک قومی تھنک ٹینک ہے، جو فعال شہریوں، ذمہ دار رہنماوں اور جوابدہ اداروں کے ذریئے عوام کے بنیادی حقوق تک رسائی کے لئے کام کر رہا ہے۔ لیب پاکستان بھر سے فعال شہریوں اور ذمہ دار رہنماں کی ایک ایسی تحریک پر کام کر رہی ہے، جو عوامی خدمات کی بہتر فراہمی مثبت سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے لئے معلومات کی فراہمی اور ان کے تعمیری استعمال میں مدد کر سکے۔