وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر ہا ئو س کوئٹہ میں ملاقات کی ، ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا،گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔