امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ژوب دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ میں سول ہسپتال جاکر گزشتہ دن ژوب خودکش حملہ میں زخمی کارکنان کی عیادت کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

قبل ازیں کوئٹہ جماعت اسلامی ژوب کے سیکرٹری اطلاعات شہاب الدین جوکہ گزشتہ دن ژوب حملے میں زخمی ہوا تھا نے بھی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اس موقع پر سراج الحق نے اللہ رب العالمین کی طرف سے نئی زندگی ملنے ،دھماکے میں زیادہ نقصان سے بچنے کیلئے پر کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے ضرور ت اس امر کی ہے کہ باقی ماندہ زندگی میں اللہ رب العاالمین کے احکامات پر عمل درآمد ،اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کو تیز کیاجائے انہوں نے زخمی کارکنان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعابھی کی