ژوب (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ،اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے، خود کش حملہ آور کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر نامعلوم مسلح شخص نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔