لندن (صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع نہیں بلکہ دوکروڑ کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کا مسئلہ ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے او آئی سی کے وزراء خارجہ کی کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی طرف مغربی اوراسلامی برادری کی توجہ مبذول کروانا خوش آئندہے،سوا کروڑ کشمیری گزشتہ 3برس سے یرغمال ہیں ان کی آزادی کے حوالے سے اوآئی سی کا سربراہی اجلاس بلایاجائے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی زندگیوں کی شدید خطرات الحق ہیں،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،15لاکھ قابض بھارتی افواج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں کھولے بندوں اپنے پورٹس میں اظہار کررہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں،بچے بوڑھے مرد وخواتین کسی کو کوئی خیال نہیں رکھا جارہاہے بچوں اور خواتین کو بطور ڈھال اور کشمیریوںکو سرنڈر کروانے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جارہاہے،سو اکروڑ کشمیریوںکے کے ساتھ کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا سانحہ رونماہوسکتاہے عالمی برادری اس سانحے سے بچنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلائے۔