مسئلہ کشمیر پر اسلام آباد میں او آئی سی کی سربراہی کانفرنس بلائی جائے، محمد غالب


برمنگھم (صباح نیوز)تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ سوا کروڑ کشمیری گزشتہ 3برس سے یرغمال ہیں عالمی برادری نوٹس لے،مسئلہ کشمیر پر اسلام آباد میں او آئی سی کی سربراہی کانفرنس بلائی جائے،انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے مغرب اور اسلامی ممالک کشمیریوںکو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق دلانے کے لیے اپناکردار ادا کریں،عالمی برداری کی خاموشی کے باعث 5لاکھ کشمیری جان سے جاچکے ہیں،عالمی برادری کی خاموشی برقراررہی تو مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی وقت دنیا کا بدترین انسانی المیہ رونما ہوسکتاہے،ان خیالالات کااظہارا نھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں،ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوںکو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق فراہم کرے گی،وہی حق مانگنے پرکشمیریوںکا قتل عام کیاجارہاہے۔

انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں اوا ئی سی اور پی 5ممالک کااجلاس خوش آئند ہے،انھوںنے کہاکہ کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل ہوںگے تو دنیامیں امن قائم ہوگا۔