کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نااہل ناکام حکمرانوں مقتدرقوتوں نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے عوام بدحال وپریشان ہیں ۔حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے،مہنگائی میں غربت ،بدعنوانی لوٹ مار میں عملی کمی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کی آسانی وسہولت دی جائیں ایرانی پٹرول مہنگائی کرنے والے بھی چیک پوسٹوں وبارڈر پر بھتہ لینے والے ہیں سیکورٹی فورسزکسٹم حکام میں اخلاص ونیک نیتی ہوتی توبلوچستان کے عوام کی پریشانی میں کمی آتی یہ سب مافیازکیساتھ ملے ہوئے ہیں اور عوام کی حالت بدلنے کے بجائے مافیازکیساتھ ملکر بھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں ۔ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والی اے پی ڈی ایم کووزاتوں نے خاموش کرکے مہنگائی بدعنوانی میں بدترین اضافے کی راہ ہموار کی آج بھی صرف جماعت اسلامی اپوزیشن اورمہنگائی،بدعنوانی اور نااہلی کی خلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں ،ناجائزمنافع خوروں ،لٹیروں کے خلاف کاروائی کرنے والاکوئی نہیں ۔کسٹم حکام بعض اوقات لاکھوں کروڑوں کی چینی آٹا برآمد تو کرلیتے ہیں مگر نہ سمگلنگ میں کمی آتی نہ ذخیرہ اندوزی ،نہ مصنوعی مہنگائی میں کمی آرہی ہے یہ سب مافیازاور آپس میں ملے ہوئے ہیں۔حکومتی سستاآٹاراشن تقسیم کرنے کے میں کروڑوں کی بدعنوانی اور حکومتی سطح پرہر پراجیکٹس میں شفافیت کا فقدان لمحہ فکریہ ہے ۔مقتدرقوتوں حکمرانوں کا توجہ بدعنوانی ،مقدمات ختم کرنے ،اعلیٰ حکومتی عہدے حاصل کرنے اورمراعات کے حصول پر مرکوزہیں عوام کی فکر کرنے والی صرف دیانت دار دین دار دینی پارٹی جماعت اسلامی کو ہے باقی سب تماشائی نااہل ناکام بنے ہوئے ہیں ۔
بلوچستان کو خوشحال اورپاکستان کو اسلامی بنانے کیلئے عوام کو دیانت داردین دار پارٹی جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا پاکستان اسلامی بنے گاتو لٹیروں کو سزا،قومی دولت قوم پر خرچ ہوگی اور لٹیروں کو قرارواقعی سزاملیگی ۔حکومتی ،مقتدرقوتوں کی لوٹ مار،مافیاز کی نااہل ناکام حکومت کی وجہ سے بھاری سودی قرضو ں ،مہنگائی،بدعنوانی میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ۔حکمران دیانت دار ہوں گے تو حقیقی تبدیلی ممکن ہے روٹی کپڑااور مکان،سب سے پہلے پاکستان ،اسلامی پاکستان ،نیا پاکستان کے نعرے ودعوے سب ناکام ہوئے جبکہ وہی لٹیرے ہیں جو آج بھی ہم پرمسلط ہیں