کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کے مسائل حل،اسلامی نظام نافذ،لٹیروں کو سزا،قومی دولت برآمد ،عوام کو روزگار سمیت سہولیات دے سکتی ہے ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام ہے اداروں کے درمیان مفادات کیلئے سیاسی کشمکش ٹھیک نہیں ۔قرضے معاف ،مقدمات ختم،مفادات حاصل کرنے والے بار بار ہم پرمسلط ہوتے ہیں سب کو آزمانے کے بعد صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے جس کی دیانت داری ،سیاسی عوامی فلاحی خدمات ،بدعنوانی موروثیت سے پاک جدوجہد کو دیکھ پر اعتمادکیا جاسکتا ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جمہوری حقوق مانگنے ،لٹیروں کو بے نقاب ،مقتدرقوتوں کی لوٹ مار سے قوم کو آگاہ کرنے پر قید ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ریگستا ن بنانے ،عوام سے باربارووٹ لینے والے آج بھی اقتدارپر براجمان ،مسائل کے ذمہ دار اور ذاتی مفادات ولوٹ مار میں مصروف ہیں عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں عوام بھی ووٹ دیتے وقت غلطی کرکے ہر الیکشن کے بعد پانچ سال پچھتاتے ہیں لمحوں کی غلطی کے بعد صدیوں سے سزاپانے کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے ۔جما عت اسلامی پر جہاں بھی عوام نے اعتماد کیا الحمداللہ خدمت دیانت ایمانداری اور فعالیت سے سب پر بھاری رہا ہے ۔جماعت اسلامی موروثیت فرقہ واریت لسانیت ،بدعنوانی سے پاک ملک گیر منظم اسلامی انقلابی جمہوری پارٹی ہے ۔پارٹی پر کسی خاندان ،قوم کا قبضہ نہیں ۔جہاں بھی وعدے کیے عمل درآمدکرکے سرخرو ہوئے ۔قوم پر جب بھی مصیبت آئی جماعت اسلامی ہی میدان میں موجودرہتی ہے ۔
عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں، پارٹی کو پراپرٹی ،سیاست کو کاروبار بنانے والے کرپٹ مافیاسے نجات ،مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوجائے ۔جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجود تمام قومی جماعتوں سے بڑھ کر تعلیم صحت وخدمت کی دنیامیں دیانت داری سے قوم کی خدمت میں مصروف ہیں ۔حل اب بھی جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی ،حق دو تحریک مطالبات حل کرنے ،بیروزگار وں کو روزگار ،نوجوانوں کو کاروبار دینے ،مچھیروں وتاجروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف میدان عمل میں موجودہیں عوام تاجر طلباء اور علمائے کرام ساتھ دیں تاکہ مسائل مشکلات ،پریشانیوں اورلٹیروں سے نجات مل سکیں