کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت واداروں کی چپقلش ،لڑائی کی وجہ سے عوامی مسائل مہنگائی ،بدعنوانی میں مزید اضافہ ہورہا ہے ،مردم شماری کا ٹھیک طریقے سے نہ ہونا اداروں وحکومت کی ناکامی ولمحہ فکریہ ہے،حکومتی عہدوں ،عدالتوں ،اداروں کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنابدترین خیانت ہے۔ بلوچستان کے حقوق کا پاسبان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ساڑے تین ماہ سے عوامی مسائل کے حل اورحقوق مانگنے کے جر م میں قید ہیں ۔ جھوٹے مقدمات ، ضمانت کے قانونی حق سے محرومی بدترین جرم ہے۔ مولانا اکیلا نہیں گوادر بلوچستان کیساتھ پورے ملک کے عوام ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کو نان شبینہ کے محتاج بنانے والے آج پر اقتدارپر براجمان ہیں عوام بدترین مہنگائی بے روزگاری ،غربت بھاری سودی قرضوں ،حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار کی وجہ سے تباہ وبربادہوئے حکمران ومقتدر قوتیں بلوچستان کو صرف مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں انہیں بلوچستان کے عوام کے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں۔بلوچستان کے معصوم ومظلوم عوام کیلئے جائزحقوق مانگنا بھی جرم بن گیا ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ضمانت کے حوالے سے عدلیہ بھی دبائو میں لگ رہا ہے ،قومی مجرمین ،قاتل ،عدالتوں کو مطلوب ،دہشت گردوں سمگلرزکی ضمانتیں روزانہ انہی عدالتوں سے ہورہی ہے مگر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر ضمانت کے دروازے بندکیے گیے ہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر ساحل پر ٹرالرمافیازسے ملی بھگت ،بارڈرپر بھتہ ورشوت لینے سمیت بلوچستان کے وسائل لوٹنے والوں کے خلاف جدوجہد شروع کیا ان لٹیروں،بھتہ لینے والوں اور ٹرالر مافیاز وتاجروں سے لاکھوں کروڑوں روازنہ بھتہ لینے والوں کو مولانا کی یہ جدوجہد پسند نہیں آیا کہ اور ان کا بھتہ وغنڈہ ٹیکس کا کاروبارخراب ہوگیا اس لیے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا اور اب نہ ضمانت کا قانونی حق دیتا ہے نہ رہائی دیتا ہے ۔جماعت اسلامی وحق دوتحریک عدل وانصاف کے قیام ،مظالم وجرائم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ختم کرنے ،رہائی اور بھتہ خوری ولوٹ مار کے خلاف ہر آئینی قانونی راستہ اختیار کریگی ۔عوام النا س مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے ،جھوٹے مقدمات ،بھتہ خوری ،ظلم وجبر،مافیاز کے خلاف احتجاج میں حق دوتحریک کیساتھ ہے مقتدر قوتیں حالات مزید خراب نہ کریں بلکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوجلد رہا ،مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کو ان کے قانونی حقوق دے دیں ۔
سی پیک ،وسائل ساحل اوربارڈرزکے باوجودبلوچستان کے عوام خوار پریشان اور دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں یہ سب لٹیرے حکمران مقتدر قوتوں،بھتہ خورسیکورٹی فورسز،چیک پوسٹوں ،ساحل وبارڈرزپر پرلوٹ مارکرنے والوں کی وجہ سے ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ انہی مافیازکے خلاف عوامی قوت سے میدان میں نکلے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوجلد رہا ،مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کو ان کے قانونی حقوق دے دیںمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا نہ کیا گیا تو پورابلوچستان جام کردیں گے