کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ یوم یکجہتی بلوچستان پورے ملک سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مناکر اہل بلوچستان نے عدل وانصاف اورمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ساتھ دے دیا مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی گرفتاری ،جھوٹے مقدمات ،گوادر وبلوچستان کے مظلوموں کے حوالے سے عدالت کا دوہرامعیار ،قومی جماعتوں ،قومی میڈیا کی خاموشی پر خاموش نہیں رہیں گے ۔جماعت اسلامی ہر ظلم وجبر کے خلاف اور ہر مظلوم کیساتھ ہے عوام نے سب کو آزمالیا مگر ناامید ہوئے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی مولانا کا جرم لٹیروں کے خلاف آوازبلند کرنا اور جمہوری حقوق کیلئے قانونی جدوجہد ہے ۔
اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوموں کا ساتھی اورظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے سینٹ قومی اسمبلی سمیت سپریم کورٹ اور عوامی عدالت میں جماعت اسلامی ،سراج الحق ، حافظ نعیم الرحمان ،سنیٹر مشتا ق احمد خان ،مولانا اکبر چترالی اورمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ہرپارلیمان ،عدالت سمیت ہر فورم پرمظلوموں کیلئے آوازبلند کر رہی ہے ۔بلوچستان کیساتھ مقتدر قوتوں کیساتھ بلوچستان اور وفاقی حکومتیں اکثر زیادتی ناجائز اور ظلم کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک ملکربلوچستان کے مظلوموں کیلئے جدوجہد کر رہی ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مزدوروں مظلوموں اور محنت کشوں کا لیڈر ثابت ہوا مولانا نے عوام کو حقوق کے حصول ،ظلم کے خلاف جدوجہد کاشعوردیا جب تک عوام اپنے حقوق کیلئے باہر نہیں آئیں گے ظالموں لٹیروں بھتہ خوروں کے خلاف جمہوری جدوجہد نہیں کریں گے تب تک عوام کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے نااہل ناکام لیڈرزانہیں استعمال کریں گے۔
بلوچستان کے مظلوم عوام کومقتدرقوتوں کیساتھ بلوچستان کی نام نہادحکمران پارٹیوں نے ہمیشہ قومیت لسانیت اور فرقہ واریت کے نام پر دھوکہ دیاگیا ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جرات وبہادری اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقوق کے حصول کیلئے حق دوکے پلیٹ فارم سے عوام کو منظم کیا گوادر سمیت بلوچستان کے مظلوموں کی آوازبن گئی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا جرم مظلوموں کا ساتھ دینااور ظالموں لٹیروں بھتہ خوروں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف آوازبلند کرنا ہے ہم بلوچستان کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔یکم مئی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر گوادرکے عوام سے اظہار یکجہتی ،مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی ،مسائل کے حل،ناجائز جھوٹے مقدمات ختم کرنے کیلئے جو دن منایاگیا اس سے اہل بلوچستان ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور مظلوموں کو حوصلہ اورہمت ملا ہے انشاء اللہ مولانا بہت جلد رہا اور حقوق کی جدوجہد تیز کریں گے