کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مقتدرقوتوں نے پہلے جج کو غیر حاضر،پھرجج کو تبدیل اب مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے ضمانت کا قانونی حق بھی چھین لیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا اگر دہشت گرد،مجرم ،قانون کو مطلوب سمگلرہوتا تو کب کا ضمانت ہوجاتامولانا قومی اجتماعی مسائل ،ساحل کے غریب مچھیروں کے روزگار،بارڈرپر کاروبار کرنے والوں ،چیک پوسٹوں پر مظالم اور لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس لیے مقتدرقوتیں ،سیاسی مستقبل تاریک نظر آنے والے اوربھتہ خور،بدعنوان عناصر ان کی رہائی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے باشعور عوام انسانیت سے محبت کرنے والے ان کیساتھ ہیں بدقسمتی سے قومی میڈیا،قومی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رہی ہے ۔بلوچستان وصوبہ بھر کے اکثرعوام ،باشعور سیاسی کارکنان ،وکلاء برادری ،مقامی صحافی وسوشل میڈیاپر مولانا کے حامی بہت ہیں ۔
جماعت اسلامی نے پہلے بھی قومی سطح پر مولاناکی رہائی کیلئے احتجاج کیا یکجہتی بلوچستان کا دن منایا ،مولانا کی رہائی کیلئے پورے ملک میں مظاہرے وریلیاں اورجلسے وسیمینار زمنعقدکیے آج پھرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیلئے قومی سطح پر احتجاج کر رہی ہے ۔انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہا ہوکر مظلوم عوام ،لاپتہ افراد کے لواحقین،مچھیروں ،مزدوروں اور مظلوم عوام کیلئے آوازبلند کریگامولانا کو پابند سلاسل کرکے ان کی تحریک مشن وجدوجہد کو کمزور نہیں کیا جاسکتا مولانا مظلوموں کا ساتھی اور عوام کے دلوںمیں رہنے والے قومی ہیروبن گیا ہے ۔مقتدرقوتیں جھوٹے پروپیگنڈے ،جھوٹے الزامات ،جھوٹے بیانات کے ذریعے مولانا کو کسی صورت زیرونہیں کر سکتے مولانا ہدایت الرحمان گوادر اور بلوچستان کے بعد اب پورے پاکستان کے مظلوموں کا آوازبن گیا ہے ۔بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنے ،بارڈر وچیک پوسٹوں پر نقدی ،رشوت وبھتہ لینے اور چھوٹے مچھیروں کا حق مارکر ٹرالر زمافیازسے لاکھوں کروڑوں روپے لینے والوں کی سازشیں ولوٹ مار اورغنڈہ گردی ختم کرکے جماعت اسلامی وحق دوکے پلیٹ فارم سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مظلوم عوام کوان کا قانونی جمہوری حقو ق دلائیگا