نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 36 سالہ کشمیری کو قتل کردیا ہے ۔مقتول کی شناخت راہول ٹھاکر کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم حملہ آوروں نے نئی دہلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں قتل کیا۔
مالک مکان نے پولیس کو ٹیلی فون کر کے راہول کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا۔راہول جو نئی دہلی آر ٹ گیلری میں کام کرتاتھا،گزشتہ ایک ماہ سے اپنی والدہ کے ساتھ اس علاقے میں رہائش پذیر تھا ۔پولیس کے مطابق راہول کی والدہ گزشتہ چار دنوں سے اپنے آبائی علاقے گئی ہو ئی تھی اور راہول گھر میں اکیلا تھا جب اسے قتل کیاگیا ۔
ادھر بھارتی پولیس نے پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ نوجوان آزادی پسندکارکنوں کو پناہ، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث تھے۔