صحبت پور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پورے ملک کے عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور اہل بلوچستان کیساتھ ہے یکم مئی کو ملک بھر میں ہرسطح پر گوادر بلوچستان کے عوام کیساتھ یکجہتی کے طور پر منایاجائیگا بلوچستان سمیت ملک بھر کے ہر ضلع میں احتجاجی ریلی ،مظاہرے ،پریس کانفرنسزواحتجاجی جلسے ہوں گے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بے گناہ ہے ادارے ،سیاسی مخالفین ومقتدر قوتوں کی ایماوضد کی وجہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ساڑے تین ماہ سے،جھوٹے مقدمات و جرم بے گناہی میں قیدہے ان کا جرم بلوچستان کے مظلوموں ،مچھیروں ،تاجروں وعوام پر زیادتی وظلم ،بھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس کے خلاف آوازبلند کرنا ہے ادارے ،سیکورٹی فورسزوحکومت ظلم وجبر بھتہ خوری اورغنڈہ ٹیکس ختم کرنے کے بجائے مولانا پر جھوٹے مقدمات بناکر قیدکرنا کامیابی سمجھ رہے ہیں جماعت اسلامی حق دوتحریک کے ذریعے ا س درندگی وجرائم کے خلاف تحریک چلارہی ہے ۔امرائے اضلاع یکم مئی احتجاج کو کامیاب بنائیں ہر طبقہ فکر کے لوگ احتجاج میں شامل ہوجائے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحبت پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرالخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد، امیر ضلع صحبت پور عبدالصمد کھوسہ ،جے آئی یوتھ کے رہنما میر مزارخان منگریوبھی ہمراہ تھے مولانا عبدالحق ہاشمی نے دورہ صحبت پورکے دوران منظور احمد خان کھوسہ اورمیر سلیم خان کھوسہ مرحوم ظہور حسین خان کھوسہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت کرتے مرحوم کی مغفر ت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے مختلف وفود سے ملاقات میں کہاکہ جماعت اسلامی نے ہر مصیبت وپریشانی میں اہل بلوچستان کا ساتھ دیابلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی مصیبت وپریشانی سے نکال سکتے ہیں ۔بلوچستان کی محرومیاں جماعت اسلامی دور کرسکتی ہے حکومت ،مقتدرقوتیں ،سیکورٹی فورسزاہل بلوچستان کے دل جیتنے کیلئے قانون وآئین کی پاسداری کریں ظلم وزیادتی ،بھتہ خوری ،رشوت خوری ،مظلوم عوام کی تذلیل ،زندہ انسانوں کو لاپتہ کرنا بند کردیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ مظلوم عوام کے حقوق کا پاسبان بن گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا جرم یہی ہے کہ وہ ظلم وزیادتی اور لاقانونیت پرخاموش نہیں رہتے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ لٹیروں ،ملک وملت دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مظلوم عوام کے جمہوری آئینی حقوق مانگ رہے ہیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی جدوجہد رنگ لائیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرے عوام دشمن ناکام ہوجائیں