جماعت اسلامی گوادر وبلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، لیاقت بلوچ

گوادر(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی گوادروبلوچستان کے عوام کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی گوادر وبلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی  ۔یکم مئی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر گوادرکے عوام سے اظہار یکجہتی ،مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی ،مسائل کے حل،ناجائز جھوٹے مقدمات ختم کرنے کیلئے منایا جائیگا ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزپر ریلیاں مظاہرے ہوں گے اور گوادر وبلوچستان کے عوام سے اظہاریکجہتی کیاجائیگا ۔ضمانت میںر کاوٹیں کھڑی کرنابدترین ظلم ہے ۔جماعت اسلامی گوادر کے عوام کی ترجمانی اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ ،قومی اسمبلی ،سینٹ سمیت عوامی عدالت ہر سطح پر احتجاج وجدوجہد کر رہی ہے۔گوادر سے پوراملک اور چین مستفید ہواور گوادر کے عوام اس کے ثمرات سے محروم رہے یہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی نیتوں میں فتورکو ظاہر کر رہے ہیں ۔گوادربلوچستان کے عوام کو سہولیات ،بنیادی حقو ق فراہم کرنا حکمرانوں کی ترجیح ہوناچاہیے ۔لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈرز،ساحل ،چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کیا جائے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ووٹ وحمایت دیں تاکہ قوم بحرانوں ومسائل اورمشکلات سے نکل سکے  ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیرراشد نسیم ،صوبائی نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیر احمدماندائی ،مولانالیاقت بلوچ ،امیر ضلع ماسٹر عبدالمجیدبھی ہمراہ تھے قبل ازیں انہوں نے لاک اپ میں قید مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات ،حق دوتحریک وجماعت اسلامی کے ذمہ داران اجلاس میں شرکت کی ۔لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ گوادر کا مسئلہ پانی، بجلی ،روزگار،تعلیم ،صحت شہری حقوق کی فراہمی ہے ۔وفاقی وصوبائی حکومت بھی گوادر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر شاہراہوں، سیوریج بجلی گیس سٹریٹ لائٹ صفائی کے کاموں کیلئے وفاق کم از کم 25ارب روپے فوری مہیا کریں ۔گوادرمیونسپل کے ممبران نے تجویزکیاکہ گوادر کے تاریخی حیثیت وکلچر کو محفوظ کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے حق دوتحریک کے مطالبات تسلیم کیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تسلیم شدہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔لوگوں کیلئے مسائل ومشکلات بڑھ گیے انسانوں کی تذلیل جاری ،لاپتہ افراد کا مسئلہ زندہ حقیقت ،انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔انسانی حقوق ،مسائل کے حل کیلئے آوازاُٹھاناہم سب کا بنیادی آئینی جمہوری حق ہے اداروں کو حق نہیں پہنچتا کہ لاقانونیت کریں زندہ انسانوںکو لاپتہ کریں حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی اور حق دوتحریک کیساتھ معاہدے کونظر اندازنہ کریں حق دو تحریک جمہوری آئینی سیاسی عوامی اپرلیمانی تحریک ہے ریاست اندھی طاقت کیساتھ کچل نہیں سکتے ۔ریاست اداروں کا فرض ہے کہ جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے آوازسنیں کان بند نہ کریں مثبت اقدامات کرناچاہیے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر قتل کا مقدمہ بے بنیاد اور جھوٹاہے۔عوام کی بات کرنے عوامی مسائل کو اجاگراورحل کیلئے جدوجہد کے جرم میں قید رکھا گیا ہے ۔مولانا کو قید کرناحکومت سیکورٹی اداروں اوریجنسیوں کی طرف سے زیادتی وناکامی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جھوٹے مقدمات ختم ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فوری رہا ،سیاسی جمہوری جدوجہدمولانا کا حق ہے مولانا عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں ۔گوادرمیں میونسپل کمیٹیا ں بن گئی ہے ضلع کونسل کو مکمل کرکے بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کو مکمل فعال کیے جائیں ۔ ہم نے آج گوادر میں حق دو تحریک کے قائدین،گوادر میونسپل کے وائس چیئرمین وممبران کیساتھ ملاقاتیں کیں ۔باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جرم بے گناہی میں سیاسی اسیر کی حیثیت سے حکومت واداروں کی تحویل میں ہے ۔ گوادر میں عوامی مسائل پر بے مثال تحریک جاری ہے میڈیا مالکان نے حق دو تحریک کا ساتھ نہیں دیا ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گوادر بلودچستان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سیاست میں تصادم خطرناک ،مذاکرات کے دروازے بند ،قوم بند گلی میں پہنچ گئے ہیں خطرات پیداہوگئے کہ خدانخواستہ آئین سے ماوراکوئی قدم نہ اُٹھایاجائے اس لیے جماعت اسلامی نے تمام سیاسی جماعتوں و قائدین کیساتھ رابطے کررہے ہیں کہ ذاتی پارٹی مفادات کے بجائے وملک وملت کو ترجیح دیکر حقوق فراہم کیے جائیں ۔عدلیہ سے اپیل ہے حالات کا ٹھنڈے طریقے سے جائزہ لے عدلیہ تقسیم سے بچ جائے آئین کے تحفظ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا جائے چیف جسٹس  ضدختم کریں اورپوری عدالت کے تمام ججزپر مشتمل بنچ بنائی جائے