کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مسائل کے حل ،مہنگائی وقرضوں میں کمی ،اداروں کے درمیان میں رشہ کشی کے حوالے سے کسی طرف کوئی سنجیدگی نہیں ۔ملک وادارے تباہ ،بدنام ،عوام حالات ،مہنگائی ،قرضون سے پریشان ،مایوس ہیں جبکہ مقتدرطبقے ،اے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے قائدین مقدمات ختم ،لیڈررہائی وذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں جماعت اسلامی حالات کو درست کرنے ،ملک وملت بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔مقتدرقوتوں کو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ہر صورت رہاکرنا ہوگا ۔
جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نیت وارادے ٹھیک ہوتوبلوچستان کے عوام وسائل ،ساحل اور بارڈرٹریڈسے مستفید غربت ،بے روزگاری ،احساس محرومی ختم وکم ہوسکتے ہیں ۔بلوچستان کے وسائل ،عوام کو مقتدر قوتیں وحکمران جماعتیں مفادات ومراعات کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام ترقی خوشحالی امن کے قیام بے روزگاری ،مہنگائی ،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کریگی ۔حکمرانوں مقتدرقوتوں نے ہمیشہ لوٹ مار کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ سے ٹرخایاہے اورجائز آئینی قانونی حقوق سے محروم رکھا ہے ۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کو حقوق دلائیگی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے قانونی طریقے سے آئینی حصول کیلئے تحریک شروع کی جس کے دوران مقتدر قوتوں کے لٹیرے بے نقاب ہونے تھے اسی ڈرسے کہ لوٹ مار میں ملوث حکمرانوں ،سیکورٹی فورسزواداروں کے لوگ نے نقاب ہونے تھے بلوچستان کے عوام کو حقوق ملنا تھا مگر حکمرانوں نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا راستہ روکھنے کیلئے ان کی تحریک کوناکام بنانے کیلئے رات کے اندھیرے میں دھرنے پر حملہ کرکے تشدد کیا اور قائدین وکارکنان کو گرفتار کیے اب بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہا ہوں گے تو گوادر بلوچستان کے عوام کو حقوق ملیں گے بلوچستان کی پارٹیوں مقتدرقوتوں سے سے خیرکی توقع نہیں ہر طرف مفادات مراعات لوٹ مار بدعنوانی کا دور دورہ ہے جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں ہم ظلم وجبر کے تحت مسلط قوتوں کے خلاف اور عدل وانصاف کے اسلامی جمہوری حکومت چاہتے ہیں