کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پی ڈی ایم ،پی ڈی آئی حکومتوں اور اسٹبلشمنٹ نے عوام کو مسائل کے گرداب میں پھنسا دیا ہر طرف مایوسی ،مہنگائی ،بدعنوانی ،نااہلی ،ناکامی ہیں ۔ناکام مقتدر قوتوں،نااہل حکمرانوں ،عدلیہ اور مستردشدہ پارٹیوں کی لڑائی سے عوام کو نقصان ہورہا ہے ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سب کو آزمانے ،سب کی ناکامی نااہلی ،بدعنوانی ،بھاری سودی قرضوں مہنگائی کے بعد امید کی کرن صرف جماعت اسلامی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی ودیگر سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے عوام نے رمضان المبار ک کے بعد عید میں پریشانی ومشکل اورمایوسی میں گزاری ۔حکومت ودیگر قوتیں مہنگائی پر قابو پانے،عوام کو ریلیف دینے ،اچھی حکومت دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ ملک میں حکومت نے نہ قانون وانصاف ہر طرف اداروں ،ستر سے عوام پر مسلط مقتدر قوتوں ونااہل حکمرانوں کی حکومت ہے کسی کو بدعنوانی کی سزاملتی ہے نہ کسی کو بڑے سے بڑے جرائم کی سزامل رہی ہے۔قانون انصاف کانفاز کرنے والے اداروں ،حکمرانوں اور سیکورٹی فورسزسب کا بس صر ف غریبوں ،کمزوروں پر چل رہی ہے۔ ہر طرف اندھیر نگری ،مایوسی ،نااہلی ناکامی ہے ۔مختلف دعوئوں ،وعدوں ،اعلانات اور منصوبوں والے عوام ،ملک وقوم کیلئے ناکام ذات خاندان کیلئے سب کامیاب ہیں عدل وانصاف کا قیام اسلامی حکومت کے ذریعے قائم ہوسکتی ہے بدقسمتی سے قوم پر مسلط طبقات کا عدل وانصاف اور اسلامی حکومت سے کوئی سروکار نہیں ۔
انصاف ،عدل،قانون ناپید ،ہر چیز کی قیمتوں میں کئی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔مافیازکی حکومت میں عوام ،غربا ء مساکین اور ملک وقوم سے محبت کرنے والوں کیلئے کچھ نہیں ۔لٹیرے ،مافیاز،قانون سے کھیلنے والے ،قانون واداروں کو اپنی ذات مفادات کیلئے استعمال کرنے والے بظاہر کامیاب ہیں ۔کامیاب دیانت دارقیادت ومخلص اور مظلوم عوام ناکام ہیں ۔کبھی چینی غائب ہوتی ہے تو کبھی آٹاغائب ہوتاہے قلت پید اکرکے قیمتوں میں اضافہ کرکے واپس مارکیٹ میں لے آتے ہیں پھل اور سبزیاں توعام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔اب تو غریب دال روٹی بھی نہیں کھا سکتا کیونکہ دالیں بھی گوشت کی قیمت میں مل رہی ہیں۔ حکومتی کارندے دکانداروں سے اپنا کمیشن لیکر غائب ہوجاتے اور دکانداروں کو عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے ۔مہنگائی نے غریب کیلئے روزے جیسی عبادت بھی مشکل بنادی ہے #